صدر ایردوان کی نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں شرکت

0 46

تعلیمی سال ‏2021-2022ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "آج ہم اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعلیمی سال اور بالمشافہ کلاسز دونوں کے بیک وقت آغاز کے پرمسرت موقع پر موجود ہیں۔ وبا کے خلاف ضروری احتیاط اختیار کر کے ہم اپنی جامعات میں تعلیم کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ کے باش تپہ نیشنز کنونشن اینڈ کلچر سینٹر میں تعلیمی سال ‏2021-2022ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

مارچ 2020ء میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے لگنے والے بڑے دھچکوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے زور دیا کہ اب اسکول، ضلعی یا صوبائی سطح پر لاک ڈاؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اور کہا کہ "آج ہم اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعلیمی سال اور بالمشافہ کلاسز دونوں کے بیک وقت آغاز کے پرمسرت موقع پر موجود ہیں۔ وبا کے خلاف ضروری احتیاط اختیار کر کے ہم اپنی جامعات میں تعلیم کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔”

"ہمیں اگلی دہائی کے اہداف مقرر کرنے کے لیے ایک مضبوط وژن بنانا ہوگا”

عالمی سیاسی و معاشی حالات کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی جیسے معاملات نے بھی ایسا مضبوط وژن بنانے پر مجبور کر دیا ہے کہ جو اگلی دہائیوں کے اہداف طے کرے اور اسے پورے عزم کے ساتھ نافذ کرے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا ماننا ہے کہ ہم بحیثیت حکومت اور ہماری جامعات کے بنائے گئے وسائل دونوں کے ذریعے ایسے وژن کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔ ہم نے وبا کے دوران دیکھا کہ ہمارے پاس صحت سے لے کر صنعت تک کئی شعبوں میں مضبوط بنیادی ڈھانچا اور دانشمندانہ قوت موجود رہی۔ ہم اب ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں جس میں ہمیں ایک پُر عزم اور قائدانہ مقام حاصل کرنا چاہیے بجائے ایک نقل کرنے والے یا ایک پیروکار کے۔”

تبصرے
Loading...