ترکی-سربیا-بوسنیا سہ فریقی اجلاس میں صدر ایردوان کی شرکت

0 212

ترکی-سربیا-بوسنیا سہ فریقی اجلاس صدر رجب طیب ایردوان، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین زیلکو کومشچ اور اراکین شفیق ظفرووِچ اور ملوراد دودِک کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد سربیا محل میں مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ایردوان نے اجلاس کو سیر حاصل قرار دیا۔ مئی 2020ء میں اگلے اجلاس کی میزبانی ترکی کرے گا، یہ بتاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کا انعقاد تینوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے میں مدد دے کا۔

تبصرے
Loading...