صدر ایردوان نے آپریشن بہارِ امن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی

0 242

آپریشن بہارِ امن کے حوالے سے ایک کوآرڈی نیشن میٹنگ صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔

قومی اسمبلی ترکی (GNAT) کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ، وزیر انصاف عبد الحمید گل، وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک، وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو، وزیر قومی دفاع خلوصی آقار، آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے چیئرمین ناجی بوستانجی، GNAT کی کمیٹی برائے قومی دفاع کے سربراہ عصمت یلماز، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار گولر اور ڈائریکٹر نیشن انٹیلی جینس آرگنائزیشن خاقان فدان اجلاس میں موجود تھے۔

تبصرے
Loading...