کروناوائرس: صدر ایردوان کی قطری امیر سے گفتگو

0 189

صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی نے کروناوائرس کی عالمگیر وباء اور دیگر حالاتِ حاضرہ پر بذریعہ ٹیلی فون تبادلہ خیال کیا۔

ترکی کے کمیونی کیشنز ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان اور امیر تمیم نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ کروناوائرس کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات کی۔

گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں منظرِ عام پر آنے والا جدید کروناوائرس اب تک 168 ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے۔ COVID-19 ےس اب تک ہونے والی عالمی اموات 16,000 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 3,72,000 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

تبصرے
Loading...