صدر ایردوان پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے

0 641

صدر رجب طیب ایردوان ترکی-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

خاتونِ اول امینہ ایردوان، وزیر امورِ خارجہ مولود چاؤش اوغلو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک، وزیر تجارت رخسار پیک جان اور وزیر ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر محمد جاہد تورخان بھی دورۂ پاکستان میں صدرِ مملکت کے ہمراہ ہیں۔

تبصرے
Loading...