صدر ایردوان کی فرانس، جرمنی و برطانیہ کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت

0 305

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکروں، جرمنی کی چانسلر انگیلا مارکیل اور وزیر اعظم برطانیہ بورس جانسن سے بذریعہ وڈیو کانفرنس بات چیت کی۔

کروناوائرس کے خلاف مشترکہ جدوجہد، شام کا بحران، ادلب میں انسانی امداد کی فراہمی، مہاجرین کا مسئلہ، لیبیا میں تازہ ترین صورتِ حال اور ترکی اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات اس آن لائن ملاقات کا ایجنڈا تھے۔

اس آن لائن ملاقات میں وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو، وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو، وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک اور وزیر قومی دفاع خلوصی آقار بھی موجود تھے۔

تبصرے
Loading...