صدر ایردوان ہنگری کے دورے پر

0 133

صدر رجب طیب ایردوان ترکی-ہنگری اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ پہنچ گئے ہیں۔

ہنگری اور ترکی کے حکام نے بڈاپسٹ کے لزسٹ فرینک انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔صدر ایردوان نے پہلے سندور پیلس میں اپنے ہم منصب یانوس آدیر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بالمشافہ ملاقات سے قبل مصافحہ کیا۔

ہنگری کے دورے پر خاتونِ اول امینہ ایردوان، وزیر خاندان، مزدور و سماجی خدمات زہرا زمرد سلجوق، وزیر امورِ خارجہ مولود چاؤش اوغلو، وزیر ٹرانسپورٹ و انفرا اسٹرکچر محمد جاہد طورخان، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ ورانک، وزیر تجارت رخسار پیک جان اور وزیر ثقافت و سیاحت محمد نوری ارصوی صدر طیب ایردوان کے ہمراہ ہیں۔

تبصرے
Loading...