صدر ایردوان قطر کے دورے پر

0 197

صدر رجب طیب ایردوان ترکی-قطر سپریم اسٹریٹجک کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ چکے ہیں۔ صدر کو اس دورے کی دعوت امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دی تھی۔

حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو، وزیر دفاع خلوصی آقار، قطر کے وزیر خزانہ علی بن احمد الکواری، ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس آرگنائزیشن خاقان فدان، ترکی کے سفیر برائے قطر محمد مصطفیٰ گوکسو اور ترکی-قطر کمبائنڈ جوائنٹ فورس کے کمانڈر کرنل بلال چوقائی نے صدر ایردوان کا خیر مقدم کیا۔

اس دورے پر خاتونِ اول امینہ ایردوان، وزیر تجارت محمد موش، وزیر زراعت و جنگلات بکر پاک دیمیرلی، وزیر صحت فخر الدین کوجا اور وزیر ثقافت و سیاحت محمد نوری ارصوی بھی صدر ایردوان کے ہمراہ ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: