ترک صدر برکس اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے، پریٹوریا میں ترک سفارتخانہ کی چانسری کا افتتاح

0 1,121

ترک صدر رجب طیب ایردوان برکس سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے مرکزی شہر جوہانسبرگ پہنچ گئے۔ جنوبی افریقی وزیر تجارت و صنعت روب ڈیویس، پریٹوریا میں ترک سفیر ایلف چوم اولو اور دیگر عہدیداران نے جوہانسبرگ تامبو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ترک صدر کا استقبال کیا۔

دورے میں ان کے ہمراہ خاتون اول امینہ ایردوان، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو، وزیر معیشت بیرات البیراک، وزیر دفاع خلوصی آکار، وزیر تجارت روسار پیکجان، دیابکر کے پارلیمانی ممبر مہدی اکر اور قیصری سے ممبر پارلیمان اسماعیل اوزدمیر شامل ہیں۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کچھ دیر قبل پریٹوریا میں قائم ترک سفارت خانے کی چانسری کا افتتاح کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ جنوبی افریقہ اور ترکی کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بھی بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترکی جو آج سے 10-15 سال قبل دنیا کے چند علاقوں میں نظر آتا تھا آج دنیا کا چھٹا بڑا سفارتکاری کا نیٹ ورک رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔

 

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے باہمی کوششوں سے 2005 سے افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا ایک طویل سفر طے کر لیا ہے۔ ہم نے اس عرصے میں اپنے سفارخانوں کی تعداد 12 سے 41 کر لی ہے۔

تبصرے
Loading...