صدرایرودان یوکرین کے دورے پر

0 294

صدر رجب طیب ایردوان 8 ویں ترکی-یوکرین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے یوکرین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ کیف کے مارنسکی محل میں یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے تقریب کے لیے آمد پر ترک صدر کا خیر مقدم کیا۔

پروگرام کے مطابق کیف میں نامعلوم سپاہیوں کی یادگار کا دورہ کرتے ہوئے نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور مارنسکی محل کی طرف روانہ ہو گئے کہ جہاں صدر زیلنسکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد صدر ایرودان نے گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا۔ وفود کے مشترکہ تعارف کے بعد دونوں صدور نے روبرو ملاقات کی اور کونسل میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔

وزیر انصاف عبد الحمید گل، وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک اور وزیر تجارت رخسار پیک جان بھی یوکرین میں صدر ایردوان کے ہمراہ ہیں۔

تبصرے
Loading...