صدر ایردوان نے نیو یارک میں آرا گولر تصویری نمائش کا افتتاح کیا

0 269

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے نیو یارک کے الیگزینڈر ہملٹن یوایس کسٹمز ہاؤس میں منعقدہ آرا گولر تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی میں پلنے بڑھنے والے آرا گولر فوٹوگرافی کی دنیا کی عظیم شخصیات میں سے ایک تھے جو اپنی تصاویر اور فن پاروں کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک پہنچے۔

خاتونِ اوّل امینہ ایردوان، وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک، وزیر قومی دفاع خلوصی آقار، وزیر تجارت رخسار پیک جان، سابق وزیر قومی اسمبلی اور انصاف و ترقی پارٹی ازمیر کے نائب بن علی یلدرم اور نوبل انعام یافتہ پروفیسر عزیز سنجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے
Loading...