صدر ایردوان نے 15 جولائی میموریل میوزیم کا افتتاح کردیا

0 723

صدر رجب طیب ایردوان نے 15 جولائی میموریل میوزیم کا افتتاح کردیا، جو استنبول میں شہدائے 15 جولائی پُل کے اناطولیائی کنارے پر قائم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ 15 جولائی ترکی کی جمہوری تاریخ میں اہم ترین سنگ ہائے میل میں سے ایک ہے اور ترک عوام نے اس شب زبردست فتح حاصل کی جو آئندہ کئی نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔

شہدائے 15 جولائی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے صدر ایردوان نے زور دیا کہ نئی نسلوں کو تاریخ کے درست پہلو سے روشناس کرانا ایک اہم ہے، تاریخ کسی قوم کا ماضی ہی نہیں ہوتی بلکہ ان کی مستقبل کی رہنما بھی ہوتی ہے۔

تبصرے
Loading...