صدر ایردوان کی دوشنبہ میں منعقدہ CICA اجلاس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں

0 440

صدر رجب طیب ایردوان نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کیں کہ جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعامل اور اعتماد کی بحالی کے اقدامات پر سربراہان مملکت اور حکومت کی کانفرنس (CICA) کے پانچویں اجلاس میں شریک ہوئے۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں CICA اجلاس میں رہنماؤں کے سیشن کے بعد صدر ایردوان نے ایران کے صدر حسن روحانی، چین کے صدر شی جن پنگ، ازبکستان کے صدر شوکت مرزائف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقاتیں کیں۔ صدر ایردوان نے روس کے صدر ولادیمر پوتن سے بھی روبرو ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے وزیر اعظم کمبوڈیا ہُن سین اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو اور وزیر خزانہ بیرات البیرک بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

ان ملاقاتوں کے ساتھ دورہ مکمل ہوتے ہی صدر ایردوان وفد کے ہمراہ ترکی روانہ ہو چکے ہیں۔ دوشنبہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ترکی کے سفیر برائے دوشنبہ علی رفعت اور دیگر عہدیداروں نے صدر کو الوداع کیا۔

تبصرے
Loading...