صدر ایردوان کی صدرِ پاکستان عارف علوی سے ملاقات

0 256

صدر رجب طیب ایردوان پاک-ترک اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں کہ جہاں انہوں نے صدرِ پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ امورِ خارجہ مولود چاؤش اوغلو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، وزیر خزانہ و مالیات بیرات البیراک، وزیر تجارت رخسار پیک جان اور وزیر ٹرانسپورٹ و انفرا اسٹرکچر محمد جاہد طورخان بھی صدر ایردوان کے ہمراہ تھے۔

صدرِ پاکستان نے ملاقات کے بعد رجب طیب ایردوان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

تبصرے
Loading...