جینوا میں ایردوان عمران ملاقات: ترکی اور پاکستان مہاجرین کو سنبھالنے دو بڑے ممالک ہیں

0 2,020

جنیوا میں مہاجرین پر ہونے والی گلوبل کانفرنس کے آغاز سے قبل ترک صدر ایردوان اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم نے ترک صدر اور ترک عوام کو دنیا کی سب سے بڑی مہاجر آبادی کی میزبانی پر خصوصی تعریف کی ، جبکہ اس موقع پر عالمی برادری کی طرف سے ترکی مدد اور حوصلہ افزائی نہ کرنے کی وجہ سے مہاجرین کے بدترین بحران کی طرف بھی متوجہ کیا۔

ترکی کی طرف سے کو چئیر کی گئی اس عالمی ریفوجیز فورم کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ "پاکستان بنی نوع انسان کی تاریخ میں مہاجروں کے سب سے بڑے مسئلے سے پیدا ہوا تھا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر ہے کہ پاکستان نے ایک موقع پر 40 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کی۔ اور اب بھی ، 40 سال بعد ، پاکستان میں 1.4 ملین رجسٹرڈ مہاجرین موجود ہیں”۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے
Loading...