جی ایٹ سمٹ میں ترک صدر ایردوان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات

0 943

ترک صدر رجب طیب ایردوان جو اس وقت جی ایٹ ممالک کی سمٹ کے سلسلے میں ارجنٹائن کے مرکزی مقام بیونس آئرس میں موجود ہیں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ملاقات کا دورانیہ 50 منٹ رہا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ملاقات کے بعد کہا، "ہمیں بحیثیت دو اسٹریٹجک پارٹر ہونے کے شمالی شام میں جاری عمل پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ ہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منبج، ادلب اور شمالی شام میں موجود دہشتگردوں بارے بات چیت کی ہے”۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل ترک صدر نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے سے بند کمرے میں ملاقاتیں کیں۔

تبصرے
Loading...