صدر ایردوان نے استنبول میں نمازِ جمعہ ادا کی

0 230

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کی حضرت علیؓ مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

نماز کے بعد انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

حالیہ دورۂ امریکا کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں ترکی اور امریکا کو کہیں مختلف رویہ اپنانا چاہیے تھا اور زور دیا کہ امریکا دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑنے کے بجائے انہیں ہتھیار اور آلات فراہم کر رہا ہے۔

آئندہ دورۂ روس کے حوالے سے ایک سوال پر صدر ایردوان نے شامی حکومت سے ترکی کو لاحق خطرے کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ ترکی دوست ملک روس سے شام میں مختلف رویّے کا خواہاں ہے کیونکہ یہ انقرہ اور ماسکو کے مابین مستحکم تعلقات کے لیے مناسب ہے۔ اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں امن کے لیے اقدامات پر اس دورے میں بات کی جائے گی، صدر ایرودان نے مزید کہا کہ ترکی 100 ارب ڈالرز کی باہمی تجارت کے پیش نظر روس کے ساتھ ترکی کہیں بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: