ترکی کس کے در کا دربان نہیں ہے، صدر ایردوان کی امریکہ روانگی سے قبل پریس کانفرنس

0 1,072

صدر رجب طیب ایردوان نے یونان وزیر اعظم متسو تاکس کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب ترکی کسی کے در کا دربان نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ روانگی سے قبل اتاترک ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ پچھلے سال جنرل اسمبلی کا اجلاس کورونا وباء کی وجہ سے عملی طور پر منعقد نہ ہو سکا اور آن لائن منعقد کیا گیا۔ اس مشکل دور میں جنرل اسمبلی کے صدر سفیر وولکان بوزکر نے کی اور انہوں نے اپنی انتظامی صلاحتیوں کا بھرپور استعمال کیا۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ گذشتہ سال جنرل اسمبلی کا اجلاس "کورونا وبائی مرض پر قابو پانے، استحکام کے حصولِ نو، ہمارے سیارے کی ضروریات کا حل تلاش کرنے، انسانی حقوق کا احترام اور اقوام متحدہ کے احیاء کی امید” کے ایجنڈے کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امسال وہ اقوام متحدہ کی فوڈ سسٹم سمٹ اور اعلی سطحی انرجی ڈائیلاگ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو آن لائن ہوں گے۔ اس معوقع پر وہ دو طرفہ موضوعات پر سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات بھی شیڈول ہے۔

اقوام متحدہ میں سب سے بڑا موضوع افغانستان اور مہاجرین کی نئی لہر ہو گی

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ نیو یارک میں قیام کے دوران ترک-امریکن نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی (ٹاسک) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی "بہتر عدل رکھنے والی اک دنیا ممکن ہے” کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں شہریوں، ہم وطنوں اور امریکی مسلم کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔

ہم اپنا ترک ہاؤس کا افتتاح بھی کریں گے، جو ہمارے نمائندوں اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی نمائندگی کی میزبانی کرے گا، پیر کو کئی مقامی اور غیر ملکی دوستوں اور مہمانوں کے ساتھ ایک بامعنی تقریب ہوگی۔ ہماری عمارت کو ایک نئے شاہکار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اسی دن، وہ امریکی تھنک ٹینکس کی فارن پالیسی ایسوسی ایشن اور SETA DC کے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے پروگرام میں امریکی تعلیمی حلقوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ میں اپنے قیام کے دوران وہ کچھ پریس نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں اور انٹرویو بھی کریں گے۔

اقوام متحدہ کا اجلاس، صدر ایردوان عالمی رہنماؤں کو اپنی کتاب پیش کریں گے

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ ترکی اور امریکی کاروباری دنیا کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ وہ ترکی-امریکن بزنس کونسل کے زیر اہتمام 11 ویں ترکی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: