قومی یومِ خود مختاری و یومِ اطفال پر صدر ایردوان کا بچوں کے لیے استقبالیہ

0 527

صدر رجب طیب ایردوان نے 23 اپریل کو قومی یومِ خود مختاری و یومِ اطفال کے موقع پر وزیر قومی تعلیم ضیاء سلجوق کے ساتھ ساتھ بچوں اور اساتذہ کا ایوانِ صدر میں خیرمقدم کیا۔

استقبالیے کے دوران مہمان بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر طیب ایردوان نے اُن کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ "میں اپنی اورعوام کی جانب سے آپ کو، مستقبل کے ضامن اپنے بچوں کو، 23 اپریل کے قومی خود مختاری اور بچوں کے دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

آج ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی (GNAT) کے قیام کو 99 سال مکمل ہونے پر صدر ایردوان نے کہا کہ ہم تشکر کے احساس کے ساتھ آج ان سب کو یاد کرتے ہیں، سب سے پہلے غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کو، جنہوں نے جمہوریہ ترکی کے قیام اور اس کو آج اس مقام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تمام شہیدوں کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غازیوں کو صحت مند زندگی دے۔

تبصرے
Loading...