سعودی عرب کے شاہ سلمان کا ترک صدر سے رابطہ

0 142

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے آئندہ جی20 اجلاس سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوان سے رابطہ کیا ہے۔

ترک ایوان صدر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کال کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور اور آئندہ اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ صدر ایردوان اور شاہ سلمان نے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کے راستے کھلے رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

سعودی عرب نے دسمبر 2019ء میں جی20 کی صدارت سنبھالی تھی اور وہ 21 اور 22 نومبر کو اس کے ورچوئل سربراہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

اجلاس میں جرمن، امریکا، ترکی، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازيل، چین، انڈونیشیا، فرانس، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، بھارت، برطانیہ، اٹلی، جاپان، کینیڈا، میکسیکو، روس، سعودی عرب اور یورپی کمیشن شرکت کرے گا۔

دو روزہ اجلاس میں عالمی معیشت کی بہتری کے علاوہ بین الاقوامی تجارت کو مضبوط کرنے، اور مستقبل میں کسی وباء سے نمٹنے اور کووِڈ-19 ویکسینز کی تقسیم، غذائی تحفظ، آبی وسائل کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی اور انسدادِ بدعنوانی جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

تبصرے
Loading...