صدر ایردوان نے استنبول میں مختاروں کے ساتھ افطار کیا
استنبول میں ایک افطار کے دوران مختاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے زور دیا کہ ترک قوم اپنے اتحاد اور یگانگت کے ذریعے اب تک تمام حملوں سے نمٹتی آئی ہے اور آج بھی ہم اپنے ملک کے لیے جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور سماجی ریاست سے بہتر کسی حل کو نہیں سمجھتے، یہی سوچ ترکی کو یکساں بنیاد فراہم کرتی ہے اور تمام 82 ملین شہریوں کو اپنی آغوش میں لیتی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں مختاروں کے ساتھ ہونے والی دعوتِ افطار سے خطاب کیا۔
انہوں نے استنبول میں میئر کے دوبارہ انتخابات کو ترکی کو بدنام کرنے اور ترک جمہوریت کو بگاڑنے کا موقع سمجھنے والوں کو ووٹ کے ذریعے جواب دینے کا مطالبہ کیا اور ترک عوام کے اتحاد و یگانگت اور اپنے پرچم، اذان اور مادرِ وطن سے وابستگی کو ایسے عوامل قرار دیا جو ان کے لیے درپیش ہر حملے سے نمٹنا ممکن بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ” ہم آج بھی ملک کے لیے جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور سماجی ریاست سے بہتر کسی حل کو نہیں سمجھتے، یہی سوچ ترکی کو یکساں بنیاد فراہم کرتی ہے اور تمام 82 ملین شہریوں کو اپنی آغوش میں لیتی ہے۔”