صدر ایردوان دورہِ افریقہ مختصر کر کے ترکی واپس پہنچ رہے ہیں

0 1,111

ترک صدر رجب طیب ایردوان اپنا دورہِ افریقہ مختصر کرتے ہوئے ترکی واپس پہنچ رہے ہیں- انہوں نے اتوار کو اپنا چار روزہ دورہ شروع کیا تھا اور افریقہ کے تین ممالک میں جانا تھا-

صدر رجب طیب ایردوان نے 20 فروری کو شروع ہونے والے اپنے افریقی دورے کے ایک حصے کے طور پر جمہوری جمہوریہ کانگو اور سینیگال کا دورہ کیا اور کل گنی بساؤ کا سرکاری دورہ کرنا تھا۔ تاہم انہوں نے پنے دورے کو منسوخ کرتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوان صدر کی اطلاعات کے مطابق دورہ کی منسوخی کے حوالے سے درج ذیل معلومات فراہم کی گئی ہیں:

صدر رجب طیب ایردوان نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جو کہ کل آن لائن منعقد ہو رہی ہے۔

صدر ایردوان نے افریقہ میں اپنے تیسرے پڑاؤ میں گنی بساؤ جانا تھا تاہم یہ ملتوی کیا گیا ہے۔ اس دورے کی نئی تاریخ دی جائے گی۔

صدر اور ان کے ساتھ جانے والا وفد بھی سینیگال کے دورے کے بعد ترکی واپس آجائے گا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: