صدر ایردوان رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے
صدر رجب طیب ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 19 سے 22 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے۔
صدر ایردوان اجلاس کے حاضرین سے خطاب کریں گے کہ جو نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفاتر میں ہوگا۔ وہ متعدد عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
صدر متوقع طور پر اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کے قریب واقع ترکش ہاؤس (ترکیوی) کا افتتاح بھی کریں گے جو نیو یارک کے مرکزی علاقے مین ہٹن میں واقع ہے۔
قونصل خانے کی حیثیت سے استعمال کی گئی پرانی عمارت کی جگہ یہ نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ نیا ترکش ہاؤس 171 میٹر یعنی 561 فٹ کی بلندی کے ساتھ اقوام متحدہ اور علاقے کی دیگر عمارتوں سے بھی بلند ہوگا۔
ترکش ہاؤس کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ اس میں ترک ثقافت تاریخ اور ترک تعمیرات کی جھلکیاں بھی نظر آئیں۔ یہ ایک ماحول دوست عمارت ہے کہ جسے "LEED سلور” سرٹیفکیشن حاصل ہوگی۔