صدر ایردوان کا سپریم ملٹری کونسل کے اراکین کے ساتھ مزار اتاترک کا دورہ

0 218

صدر رجب طیب ایردوان اور سپریم ملٹری کونسل کے اراکین نے کونسل کے اجلاس سے پہلے انیت کبیر (اتاترک کے مزار) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نائب صدر فواد اوقتائی، وزیر قومی دفاع خلوصی آقار، وزیر انصاف عبد الحمید گل، وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو، وزیر خزانہ اور مالیات بیرات البیراک، وزیر قومی تعلیم ضیاء سلجوق، وزیر خارجہ امور مولود چاؤش اوغلو، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار گولر، بری افواج کے کمانڈر جنرل امید دوندار، بحری افواج کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبال اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کوچک آق یوز بھی صدر ایردوان کے ہمراہ تھے۔

مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد صدر نے میثاقِ ملّی ٹاور پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ "عظیم اتاترک، ہم سپریم ملٹری کونسل کے 2020ء اجلاس کے موقع پر اراکین کے ہمراہ یہاں موجود ہیں۔ ہم آپ کی قائم کردہ اور ہمارے حوالے کی گئی جمہوریہ ترکی کے لیے اپنے 2023ء کے اہداف پورے کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ شام اور لیبیا، مشرقی بحیرۂ روم سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک میں ہم نے جو تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ ہمارے ملک کی طاقت اور ہماری فوج کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ بھرپور نظم و ضبط، احساسِ ذمہ داری، مزاحمت اور زبردست صلاحیتوں کے ساتھ ترکی کی مسلح افواج ملک کا دفاع کرتی اور دشمنوں کے خلاف اقدامات کو یقینی بناتی رہیں گی۔ ان خیالات کے ساتھ میں میں آپ اور دوسرے عظیم شہداء کو یاد کررہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ کونسل اجلاس ہمارے ملک، قوم اور ترکی کی مسلح افواج کے لیے زبردست نتائج پیش کرے گا۔”

تبصرے
Loading...