صدر ایردوان کا ٹیکنوفیسٹ 2021ء کا دورہ

0 489

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر جاری ٹیکنوفیسٹ ایروسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول کا دورہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ایروسپیس، ڈرونز اور الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر صنعتی روبوٹس، بایوٹیکنالوجی اور ماحولیات کے شعبے میں نوجوانوں کی کوششوں کی جانب توجہ دلائی کہ جن کے مقابلے ٹیکنوفیسٹ میں ہو رہے ہیں، اور کہا کہ "یہاں متعارف کروائے گئے تمام منصوبے اسکول، اساتذہ اور خاندان کے ساتھ مل کر ایک ٹیم ورک کرنے کا نتیجہ ہیں۔ اپنے نوجوانوں کی کوششوں گے علاوہ یہاں ترکی کا تجربہ اور زبردست صلاحیت بھی نظر آ رہی ہے۔ یہاں کامیاب سائنس دان، انجینئرز، ٹیکنیشنز، محققین اور خلا باز ہیں کہ جو ترکی کا مستقبل ترتیب دے رہے ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ٹیکنوفیسٹ ریکارڈز اور ریکارڈز توڑنے کا میلہ ہے۔ ٹیکنوفیسٹ ایسے لوگوں کا اجتماع ہے جو تھکاوٹ کے لفظ کو نہیں جانتے اور کسی کو موقع نہیں دیتے کہ وہ ان کے لیے کوئی حد مقرر کریں۔ یہ ہر عمر کے افراد کے لیے ٹیکنالوجی کا ایک انوکھا تہوار ہے۔ استنبول کے آسمانوں پر ترکش اسٹارز، سولر ترک کے جہازوں، آق سنگر کے ڈرونز، اتاک ہیلی کاپٹرز، پیراشوٹ ٹیموں، حرکش طیارے، گوق بے ہیلی کاپٹر، بیراکتار ٹی بی 2 ڈرونز کے جلوے ہیں، جو سب ہماری آنکھوں کے تارے ہیں۔ بلاشبہ اس سال ایک نئے رکن نے آسمانوں میں ہمارے محافظین میں اضافہ کیا ہے، یہ آقنجی ڈرون ہے، جو دنیا بھر میں ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور آسمان میں چمکتا ایک نیا ستارہ ہے۔ اس کے علاوہ ترکی کا ایک اور منصوبہ گاڑی TOGG ہے، جو اپنے کام کا آغاز کر چکی ہے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: