ترک صدر ایردوان ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ترک سفیر

0 992

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کے سفیر مہمت پاچاجی نے کہا کہ ترک صدر ایردوان ستمبرمیں پاکستان کا دورہ کریں گے، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ترک تجارتی معاہدہ بھی جلد متوقع ہے، ستمبر میں پاک ترک تجارت کے وزرا بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کی روشنی میں متعدد معاہدے زیر غور ہیں۔

ترک سفیر نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن نے ترکی بھر میں عطیہ والے سکول کھولے، جن کی تعداد 800 سے زائد تھی۔ مہمت پاچاجی کا کہنا تھا کہ ایک انٹیلی جنس سروس کی طرح انہوں نے خاموشی سے ننھے ذہنوں کی برین واشنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے عوام ترک فوج کے خلاف نہیں ہیں، ترک فوج  سے بھی اس دہشت گرد نیٹ ورک کو اکھاڑ پھینکا گیا، اب ترک فوج ان عناصر سے بالکل پاک ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: