25 جولائی کے انتخابات پاکستان کے لیے خیر کا باعث بنیں گے، صدر ایردوان کا شہباز شریف کو شکریے کا خط

0 1,042

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو شکرانے کا خط لکھا ہے۔ خط میں شہباز شریف کے ان دور حکومت کے اختتام اور پاکستان میں عام انتخابات کے پس منظر میں لکھنے جانے والے بامؔروت خط پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے سابق وزیر اعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو ان کے دور اقتدار میں صوبہ پنجاب اور ترکی کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے ہونے والی کوششوں کی تعریف کی۔

صدر ایردوان نے خط میں لکھا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان بھائی چارہ اور گہرے تعلقات ہماری تاریخ سے پھوٹتے ہیں اور ترک اور پاکستانی ملت کے درمیان موجودہ تعاون اگلی نسلوں کو ایک مضبوط طریقے سے منتقل کیا جائے گا۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے انتخابات پاکستان کے لیے خیر کا باعث بنیں گے۔

تبصرے
Loading...