اشرف غنی مستعفیٰ ہو کر تاجکستان چلے گئے، طالبان کا کابل میں داخل ہونے کا اعلان

0 1,737

افغان صدر اشرف غنی استعفیٰ دے کر تاجکستان چلے گئے جبکہ دوسری طرف طالبان نے اپنے لشکروں کو شہر میں داخل ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

افغان وزارت داخلہ کےاعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی ہے کہ اشرف غنی تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

تاجک میڈیا نےبھی اشرف غنی کی آمد کی تصدیق کردی ہے، تاجک میڈیا کے مطابق اشرف غنی کے ساتھ حمداللہ محب اورصدارتی آفس کےڈی جی بھی تاجکستان پہنچ چکے ہیں۔

افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی اشرف غنی نےافغانستان چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کےعوام پرسکون رہیں۔

افغان ٹی وی کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ قریبی ساتھی بھی ملک چھوڑ چکے ہیں، وزیردفاع بسم اللہ محمدی کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ مستعفیٰ ہونے سے قبل افغان صدر نے بحران حل کرنے کا اختیارسیاسی رہنماؤں کو دیا۔

دوسری جانب طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی بڑی تعداد شہریوں نے میں کابل سے نکلنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث دارالحکومت میں شدید ٹریفک جام ہوگیا اور ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: