چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم بابش کی ایوانِ صدر آمد

0 387

صدر رجب طیب ایردوان نے چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم آندرے بابش سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

اس ملاقات سے پہلے صدر ایردوان نے وزیر اعظم بابش کا ایوانِ صدر آمد پر باضابطہ تقریب میں خیر مقدم کیا۔ ترکی اور چیک جمہوریہ کے ترانے بجائے گئے اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی، جس کے بعد وزیر اعظم بابش نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کے لیے تصاویر کھنچوائیں اور پھر ملاقات کے لیے ایوانِ صدر میں داخل ہوگئے۔

تبصرے
Loading...