سعودی شاہ سلمان کے "شیطانی” تبصرے نے ترک سوشل میڈیا کو مشتعل کر دیا

0 6,047

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مبینہ تبصرہ مصری صحافی لیمس الحدیدی کی جانب سے منگل کے روز سامنے آیا جس پر ترک سوشل میڈیا نے ردعمل کا اظہار کیا۔

الحدیدی کے مطابق، سعودی فرماں روا کا مبینہ تبصرہ مصر کے دورے کے دوران بولا گیا جس میں انہوں نے ترکی، ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کو "شیطانی ٹرائیکا” قرار دیا۔

سوشل میڈیا خصوصا ٹوئیٹر اور فیس بک پر ترکوں کا ردعمل دیکھتے ہوئے، انقرہ میں قائم سعودی سفارت خانے کو ایک تحریری بیان جاری کرنا پڑا جس میں الحدیدی کے الزامات کو رد کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا، "یہ صرف الزام ہے کہ سعودی فرمانروا نے "خطے کی شیطانی طاقتوں” کا لفظ بولتے ہوئے ترکی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ یہ شیطانی طاقتیں اخوان المسلمون اور انتہا پسند گروپ ہیں”۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اس وقت مصر کے سرکاری دورے موجود ہیں۔ انہوں نے جنرل عبد الفتاح السیسی (جس نے جبر اور خون کے ذریعے مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے اقتدار سنبھالا تھا) سے ملاقات کے بعد  اپنے ماڈریٹ اور اوپن اسلام کی ریاستی پالیسوں کی روشنی میں قطبی چرچ خانے کا دورہ کیا۔

تبصرے
Loading...