ترک پوسٹل سروس پی ٹی ٹی "ہوائی ڈاکیے” کا نظام شروع کرے گی
ترک پوسٹل سروس پی ٹی ٹی اگلے سال سے خطور اور سامان کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیلیوری کا نظام شروع کر رہا ہے- جس میں ڈرون طیارے سامان اور ڈاک کو متعلقہ پتے پر پہنچائیں گے-
ترکی میں ٹیکنالوجی پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے گزشتہ دنوں بغیر ڈرائیور کی مدد سے روبوٹک کار کو لانچ کیا گیا تھا- اس کے علاوہ اتاک جنگی ہیلی کاپٹر کو بغیر پائلٹ اڑانے کے تجربات بھی کیے جا رہے ہیں-
یاد رہے کہ اتاک جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان بھی خریدے گا اس سلسلے میں پاکستان اور ترکی مابین معاہدہ بھی طے پا چکا ہے-
ترک صدر ایردوان جدید دفاعی سسٹم کا نظام پر بھی کام کروانا چاہتے ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ بہت جلد ترکی روسی ایس 400 اور امریکی دفاعی سسٹم کے ہم پلہ دفاعی سسٹم تیار کرے گا اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کرے گا-
م