ناظرین کے اصرار پر پی ٹی وی نے ارطغرل غازی کا نشریاتی وقت بدل دیا

0 5,656

پاکستان ٹیلی ویژن نے ناضرین کے پُرزور اصرار پر پی ٹی وی ہوم سے نشر ہونے والے ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کا وقت بدل دیا ہے-

پاکستان ٹیلی ویژن کی نیشنل مینجر صبا اطہر کے مطابق پاکستان ٹیلیویژن پر ارطغر ل غازی اب یکم رمضان سے روزا نہ رات 7 بج کر 55 منٹ پر پیش کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دو روز قبل جب پاکستان ٹیلیویژن نے اس میگا ڈرامہ سیریل نشر کیے جانے کی تاریخ اور وقت کا اعلان کیا گیا تھا تو ہمیں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جہاں آپ سب کا بے پناہ پیار اور بہترین آراء موصول ہوئی تھیں- وہیں ناظرین نے بے حد اصرار بھی کیا کہ پی ٹی وی ہوم پر ارطغر ل غازی کو پرائم ٹائم یعنی رات 8 بجے نشر کیا جائے-

صبا اطہر نے کہا کہ ناظرین اس پُر زور اصرار پر یہ تاریخی ڈرامہ سیریل اب یکم رمضان سے ہر شب رات 7 بج کر 55 منٹ پر نشر کیا جائےگا، ہر قسط کا نشر مکرر رات 12 بجے اور اگلے دن 12 بجے ہوگا۔

تبصرے
Loading...