پنجاب نے ترک طبی ماڈل اختیار کر لیا

0 158

 

پاکستان کے سب سے گنجان آباد صوبہ پنجاب نے طبی میدان میں ترک طریقوں کو اختیار کر لیا ہے۔ یہ بات سرکاری حوالے سے ترک خبر رساں نے نقل کی ہے۔

ترک انویسٹرز سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا: "ہم نے ترکی کے طبی دیکھ بھال کے ماڈل کی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو دنیا کا بہترین نظام ہے”۔

احمد البیراک کی سربراہی میں ترک سرمایہ کاری کے وفد نے وزیراعلیٰ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں جدید طبی نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفد نے توانائی، صحت، ہاؤسنگ، اور دیگر شعبوں میں ملک کے مختلف حصوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے مضبوط برادر تعلقات قائم کیے ہیں اور دونوں ممالک سے لوگوں کے دلوں ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے ترکی کی وزارت صحت کے تعاون سے صوبے میں جدید موٹر سائیکل ایمبولینس سروس شروع کی ہے، اسے "صوبے کے لوگوں کے لئے ترکی سے تحفہ” کہا جائے گا۔ یہ سروس صوبے کے نو اضلاع میں شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے پنجاب میں طبی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ترک وزارت صحت کے ماہرین اور ڈاکٹروں کے تعاون کی تعریف کی۔

تبصرے
Loading...