روسی صدر کی رجب طیب ایردوان کو سال نو کی مبارک باد
روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو سال نو کی مبارکباد بھیجتے ہوئے ماسکو اور انقرہ کے درمیان تعلقات کی بحالی اور بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال روس اور ترکی دو طرفہ تعلقات کو پٹڑی پر ڈالنے میں کامیاب نہ ہو سکے لیکن سال کے آخر پر ہم کئی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کر چکے ہیں۔
پوٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے: "باہمی طرف پر دونوں ملکوں کا اکھٹے کام کرنا مشرق وسطیٰ سے دہشتگردی کے خطرات کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوا ہے اور شامی مسئلے کے حل کے لیے سیاسی تصیفہ لانے کے لیے حالات پیدا ہوئے ہیں”۔ ر
وسی صدر نے کہا کہ اس کو جاری رکھتے ہوئے وہ تمام دو طرفہ، علاقائی اور عالمی ایجنڈوں پر تعمیری ڈائیلاگ اور فعال مشغولیت چاہتے ہیں۔
سال 2017ء میں ترک صدر ایردوان اور روسی ہم منصب پوٹن 8 نے مواقعوں پر ملاقاتیں کیں۔
کریملن نے دنیا کے 36 رہنماؤں کے نام پوٹن کی مبارکباد کو بھیجا ہے جن میں سابق عالمی رہنماؤں کے علاوہ عالمی تنظیموں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔