روسی صدر استنبول پہنچ گئے،ایردوان سے ملاقات، ترکی اور روس "ترک اسٹریم” منصوبے کا افتتاح کریں گے

0 1,833

روس کے صدر ولادی دیمرپوٹن سرکاری دورہ پر استنبول پہنچ گئے۔ استنبول کے حالچ کانگریس مرکز میں ان کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات جاری ہے۔

آج روسی قدرتی گیس کی ترکی درآمد اور وہاں سے یورپ بھیجنے کے منصوبے کے تحت "ترک اسٹریم” کے مکمل ہونے کی تقریب استنبول میں ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں ترک صدر ایردوان، روسی صدر ولادی پوٹن، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ اور بلغاریہ کے وزیراعظم بویکو بوریسوف شرکت کریں گے۔

تبصرے
Loading...