ہم جنس والدین نہیں ہو سکتے، جب تک میں صدر ہوں ماں اور باپ ہی والدین رہیں گے، روسی صدر پوٹن

0 4,240

روسی صدر ولادی دیمیر پوٹن نے روس کے اصلاحاتی کمشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی اپوزیشن کی بات نہیں مانیں جو ہم جنسوں کی شادی کے لیے قانون سازی پر زور دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا، "جیسا کہ "والد نمبر1′ اور ‘والد نمبر2’ سمجھائے جا رہے ہیں، میں پہلے ہی اس پر کھل کر بات کر چکا ہوں اور دوبارہ دوہرا دیتا ہوں: جب تک میں صدر ہوں، ایسا کبھی نہیں ہو گا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین صرف ماں اور باپ ہی رہیں گے۔

روسی صدر نے ایسی قانون سازی کے لیے بھی حمایت کا اظہار کیا جس سے یہ واضع ہو سکے کہ شادی صرف اور صرف مرد اور عورت میں ہی ہو سکتی ہے۔

روسی صدر ولادی دیمیر پوٹن گذشتہ 20 سال سے روسی پر اپنے اقتدار کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے
Loading...