ترکی شام میں جنگ سے متاثر ہونے والی مساجد کی تعمیر و مرمت کرے گا

0 815

صدر طیب ایردوان کی زیر نگرانی مذہبی امور کی نگہداشت کرنے  والا  ادارہ "دیانت” شام میں حالیہ جنگ سے شہید ہونے والے درجنوں مساجد کی تعمیر اور مرمت کرے گا۔

مصطفی تتکن نے خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کو بتایا کہ حکومت کے زیرنگرانی چلنے والا ادارہ "دیانت”شام میں 66 مساجد کی مرمت اور مکمل طور سے شہید ہونے والے مساجد کی دوبارہ تعمیر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان مساجد کی تعمیر و مرمت ان علاقوں میں کی جائے گی جو ترکی کی قیات میں ہونے والے فرات شیلڈ آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں سے کلیئر قرار دیئے جاچکے ہیں  جن میں کوبن بے ، عزاز اور طرابلس کے علاقے شامل ہیں  جبکہ کچھ مساجد کو مرمت کے بعد پہلے سے ہی نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں  میں بھی 127 مساجد تعمیر و مرمت کے بعد کھول دی گئی ہیں جنہیں پی کے کے کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے  میں نقصان پہنچا تھا ۔

واضح رہے کہ شام میں 2011  سے شروع خانہ  جنگی  کے نتیجے میں حالات دگرگوں ہیں ،  اور اندازے کے مطابق اب تک لاکھوں لوگ ہلاک اور کئی ملین لوگ بے گھر ہوچکے ہیں ۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: