مشرقی غوطہ کے حالیہ واقعات نگلنا مشکل ہیں، اقوام متحدہ کا سیزفائر بے معنی ہے، ایردوان

0 1,261

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ، "مشرقی غوطہ میں ہونے والے حالیہ واقعات نگلنا مشکل ہیں، وہ انسانیت کی عکاسی نہیں کرتے”۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے پاس کی جانے والی سیز فائر قرار کو بے معنی قرار دیا جو منگل کے روز بشار الاسد رجیم کے مشرقی غوطہ میں انسانیت سوز حملوں کے ردعمل میں پاس کی گئی۔

انہوں نے کہا، "خدا تمہاری قرار داد پر لعنت بھیجے”۔ اس قرار داد کا انسانیت کو کوئی فائدہ نہیں جو قابل عمل ہی نہ ہو۔

ایردوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 30 روزہ سیز فائر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ دنیا پانچ سے بڑی ہے۔ لیکن اس وقت دنیا کے پانچ بڑوں سے انسانیت کو کوئی فائدہ نہیں۔

شمالی غوطہ میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسد رجیم کی بھاری بمباری سے 756 شہری شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بشار الاسد کے خلاف اقدامات اٹھانے کے بجائے ایک قرار داد پاس کی ہے جسے اسد رجیم نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تبصرے
Loading...