حال ہی میں یونان پہنچنے والے مہاجرین ميں کروناوائرس کی تصدیق

0 345

یونان کے جزیرے لیسبوس پر پہنچنے والے دو مہاجرین میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ مہاجرین، جو مرض کی علامات نہ رکھنے والے دو افریقی ہیں، جزیرے کے مرکزی کیمپوں سے دور ساحلی علاقے میں خیموں میں بنائے گئے قرنطینہ میں ہیں۔ وہ افغانستان اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے ان 51 سیاسی پناہ کے خواہشمندوں میں شامل ہیں کہ جو 6 مئی کو اس جزیرے پر پہنچے تھے۔

ابھی تک ان افراد کے ساتھ جن یونانی لوگوں کا رابطہ ہوا ہے، ان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ لیکن 25 مقامی افراد اور دو کوسٹ گارڈز کو احتیاطاً کورنٹین کر دیا گیا ہے۔

یونان میں COVID-19 سے 150 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، جبکہ چھ ہفتے تک لاک ڈاؤن کے بعد حکومت معیشت کو مرحلہ وار کھول رہی ہے۔

زیادہ تر دکانیں اس ہفتے کھول دی گئی ہیں اور سیکنڈری اسکول 18 مئی سے کھولے جائیں گے۔ جبکہ مہاجر کیمپ 21 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔

ویسے تو دو مہاجر کیمپوں میں COVID-19 کے تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں لیکن اُن مہاجر کیمپوں میں اب تک کوئی مریض سامنے نہیں آیا کہ جہاں بے پناہ رش ہے۔

لیسبوس، کیوس، ساموس، لیروس اور کوس کے جزیروں پر واقع کیمپوں میں 33,000 سیاسی پناہ کے خواہشمند اور مہاجرین موجود ہیں حالانکہ یہ کیمپس صرف 6,100 لوگوں کے لیے بنائے گئے تھے۔

تبصرے
Loading...