معیشت کی بحالی تیز رفتاری سے جاری ہے، صدر ایردوان

0 102

آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے معیشت کی تیز رفتار بحالی پر زور دیا اور کہا کہ "تمام اعداد و شمار اس حقیقت کو ظاہر کر رہے ہیں۔ مثلاً خوردہ تجارت کا حجم پچھلے سال کے اِسی مہینے کے مقابلے میں رواں ماہ 2.7 فیصد بڑھا۔ اسٹاک مارکیٹ 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس نے 1,06,000 پوائنٹس عبور کر لیے ہیں۔ OECD نے اس سال کے لیے ترکی کے معاشی منظرنامے کو -0.3 سے 0.3 سے بڑھا کر 2020ء کے لیے 1.6 سے 3 فیصد قرار دیا ہے۔”

صدر مملکت اور انصاف و ترقی پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کیا۔

معیشت کی تیز رفتار بحالی پر زور دیا اور کہا کہ "تمام اعداد و شمار اس حقیقت کو ظاہر کر رہے ہیں۔ مثلاً خوردہ تجارت کا حجم پچھلے سال کے اِسی مہینے کے مقابلے میں رواں ماہ 2.7 فیصد بڑھا۔ اسٹاک مارکیٹ 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس نے 1,06,000 پوائنٹس عبور کر لیے ہیں۔ OECD نے اس سال کے لیے ترکی کے معاشی منظرنامے کو -0.3 سے 0.3 سے بڑھا کر 2020ء کے لیے 1.6 سے 3 فیصد قرار دیا ہے۔”

صدر ایردوان نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "نومبر میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں 0.8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 77.2 فیصد تک جا پہنچی، جو 15 مہینوں کی بلند ترین سطح ہے۔ مالیاتی خدمات کے لیے اعتماد کا اشاریہ نومبر میں 24.5 فیصد بڑھا اور 167 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ سروسز کی صنعت کے لیے اعتماد کا اشاریہ 0.7 فیصد بڑھا۔ ہمارے ملک کا رِسک پریمیم گرتے ہوئے 300 تک پہنچ گیا ہے۔ جو بھی ترکی پر اعتماد کرتا اور سرمایہ کاری کرتا ہے وہ جیتے گا اور جیتتا رہے گا۔”

تبصرے
Loading...