آنکھوں اور چہروں کے مختلف رنگوں سے قطع نظر، ہمارے آنسوؤں کا رنگ ایک جیسا ہوتا ہے، ایردوان

0 183
تصویر: نیویارک ٹائمز

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے 72 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے دنیا میں قیام امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں آنکھوں اور چہروں کے مختلف رنگوں سے قطع نظر، ہمارے آنسوؤں کا رنگ ایک جیسا ہوتا ہے۔ میں آپ کو بیدار کرتا ہوں کہ دنیا کے مختلف حصوں میں بہتے آنسوؤں کو روکنے کے لیے بغیر کسی تاخیر کے قدم اٹھائیں۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ یقین کرتا ہوں کہ جنرل اسمبلی کا یہ 72 واں اجلاس اس رخ پر قدم اٹھانے میں قابل قدر اقدامات اٹھائے گا۔

رجب طیب ایردون نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو موثر بنانے کے لیے ڈھانچے میں تبدیلی کی بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دوہرایا کہ دنیا پانچ سے بڑی ہے۔ انہوں نے روہینگیا مسلمانوں سمیت دنیا کے تمام مظلوموں کے حق میں پُرزور آواز اٹھائی۔

تبصرے
Loading...