شمال مغربی شام میں شامی حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

0 445

شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسد رجیم کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر سراقب کے نواحی علاقے نیرب میں گرا۔

ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی افواج نیرب سے مکمل طور پر نکل گئی ہیں۔ اس نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تو تصدیق کی لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ اسے مار گرایا گیا ہے۔

بشار اسد رجیم کے حملوں میں ترکوں کی اموات 13 تک پہنچنے کے بعد ترک فوج اور شامی نیشنل آرمی نے ادلب میں سراقب کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

سراقب پر قبضہ رجیم کی طرف سے حزب اختلاف کے آخری اہم علاقے کو ہتھیانے کی تازہ کوششوں کا حصہ تھا۔ یہاں لاکھوں افراد پہلے ہی بے گھر ہوکر ترک سرحد کی جانب آ رہے ہیں۔

یہ قصبہ اہم جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ دمشق اور شمال میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب کو جوڑنے والی شاہراہ اور حلب کو لاذقیہ کے ساحلی شہر سے ملانے والی شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے۔ اس پر قبضہ کرکے اسد رجیم خانہ جنگی میں معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تبصرے
Loading...