بیرونِ ملک سے ترکی آنے والی موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن فیس میں تین گنا اضافہ

0 550

بیرونِ ملک خریدے گئے موبائل فونز کو ترکی لانے پر لاگو رجسٹریشن فیس تین گنا اضافے کے ساتھ 1500 ترک لیرا (255 ڈالرز) ہو چکی ہے جس کا اعلان صدارتی فرمان کے ذریعے جمعے کو کیا گیا۔

اس کا نفاذ ہفتے کے دن سے ہوگا۔

ایسی موبائل ڈیوائسز جو مالک کے پاسپورٹ پر موجود نام کے ساتھ ترکی میں پہلے سے زیر استعمال فون نمبر پر رجسٹرڈ نہ ہوں، انہیں ترکی کے تین موبائل فون نیٹ ورکس پر بلاک کردیا جائے گا۔

دوسری جانب غیر ملکی سیاحوں کو ایک ذاتی ڈیوائس اپنے ساتھ لانے اور 120 دن تک بین الاقوامی رومنگ پر استعمال کرنے یا بغیر رجسٹریشن کے ترک سم کارڈ کے ساتھ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ لیکن 120 دن کے بعد اسے فون رجسٹر کروانا ہوگا اور ڈیوائس کا استعمال جاری رکھنے کے لیے وہی ایک مرتبہ دی جانے والی فیس دینا ہوگی۔

رجسٹریشن کے عمل، جو آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے، کو ملک میں داخلے کا ثبوت کی ضرورت ہوگی جو پاسپورٹ پر انٹری مہر کی صورت میں ہوتا ہے۔

قبل ازیں نومبر 2018ء میں یہی فیس 140 سے بڑھا کر 500 ترک لیرا کی گئی تھی جبکہ بیرونِ ملک سے آنے والے فون کی رجسٹریشن کے حقوق ہر تین ماہ میں تبدیل ہوں گے جو کہ پہلے فی پاسپورٹ دو سال تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی (BTK) کے مطابق ہر 10 میں سے 1 فون بیرون ملک خریدا گیا ہے اور مسافروں کے ذریعے ملک میں آتا ہے۔

تبصرے
Loading...