عرب اقوام ہماری روح کی مانند ہیں، ہمارے درمیان اسلام کا تعلق کافی ہے، ایردوان

0 1,742

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی فخر الدین پاشا اور رجب طیب ایردوان پر تنقید اور بہتان تراشی کے بعد عرب اقوام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے-

انہوں نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے عربی زبان میں کہا ہے کہ

عرب اقوام ہمارے لیے روح، محبوب اور دوست کی مانند ہیں۔ ان کا مقام وسطی ایشیا، بلقان، چیچنیا اور دیگر دنیا کے مقامات کے ہمارے بھائیوں کی طرح ہےـ

ترک، عرب، کرد، فارسیوں وغیرہ کی طرح ان لوگوں کی بکواس سے بری ہیں جن کے لیے کسی قسم کے جذبات نہیں۔ ہمارے درمیان اسلام کا تعلق کافی ہےـ

بعض ممالک کے حکمران جنہیں سرحدوں کا احترام، تاریخ اور سفارتی کاری کا شعور تک نہیں، ان کے لیے ممکن نہیں کہ عرب اقوام کے ساتھ ہمارے بھائی چارے اور اللہ و رسول کی رضا کے لیے کوششوں پر روشنی ڈالیں ـ

ہم ایک امت کی مانند ہیں، جو مقدس سرزمینوں کے دفاع اور اللہ و رسول کی رضا جوئی میں بہنے والے خون کے ہر قطرے کو اپنا شرف اور وقار سمجھتے ہیں۔ اور اللہ کے حکم سے یہ آخرت میں اللہ پاک کی رضا پانے کا ذریعہ ہوگاـ

ٹویٹس اردو ترجمہ منیب حسین

تبصرے
Loading...