روس نے کئی یورپی یونین رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر دیں

0 1,113

روس نے یورپی یونین کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق اِن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ قانون ساز اور انتظامی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد نجی یورپی فوجی کمپنیوں کو روکنا ہے، جو دنیا کے مختلف خطوں میں سرگرم ہیں۔ اس سے قبل یورپی یونین نے واگنر نامی ایک نجی فوجی کمپنی کے خلاف اقدامات کیے تھے۔

اس گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مشرقی یوکرائن میں بھی کام کر رہا ہے۔

پیغمبر اسلامﷺ کی توہین "آزادی اظہار رائے” نہیں ہے، روسی صدر پیوتن

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: