‏F-35 پروگرام سے اخراج کے بعد روس کی ترکی کو Su-35 لڑاکا طیارے دینے کی پیشکش

0 401

روس اپنے جدید سخوئی Su-35 لڑاکا طیارے ترکی کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہے، روس کے سرکاری ادارے روس ٹیک نے کہا۔

"اگر ہمارے ترک ساتھی چاہیں تو ہم Su-35 کی فراہمی کے لیے تیار ہیں، ” سرگئی چیمیزوف نے کہا۔

روس کی یہ پیشکش امریکا کے اس اعلان کے ایک دن بعد آئی ہے کہ جس میں اس نے ترکی کو F-35 اسٹیلتھ فائٹر پروگرام سے نکال دیا ہے، جس کی وہ دھمکیاں ترکی کی جانب سے روسی S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے بعد سے دے رہا تھا۔

وزارت خارجہ نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچائے گا۔

Su-35 چوتھی جنریشن کا سپر سونک، سنگل سیٹ اور ٹوئن انجن لڑاکا طیارہ ہے جو شام میں روس کی فوجی مہم کے دوران استعمال کیا گیا۔ روس کے پاس 78 ایسے Su-35 طیارے ہیں جو 2014ء شامل ہیں۔

نومبر 2018ء میں روس نے چین کو 24 ملٹی رول Su-35 طیاروں کی فراہمی مکمل کی جن کی مالیت تقریباً ڈھائی ارب ڈالرز تھی۔ انڈونیشیا نے حال ہی میں 11 طیاروں کا آرڈر دیا ہے کہ جن کی فراہمی رواں سال کے اواخر میں متوقع ہے۔

تبصرے
Loading...