شام میں اپنے اڈے پر ہونے والے ڈرون حملوں بارے روس نے ترکی کے اعلیٰ دفاعی عہدیداران کو خط لکھ دیا

1 8,173

روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں قائم روسی فضائی اور بحری اڈے پر حملہ کرنے والے ڈرون طیارے ان علاقوں سے لانچ کئے گئے تھے جو "معتدل اپوزیشن” کے کنٹرول میں ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے سرکاری اخبار کے مطابق واقعے کے متعلق ترک کے نیشل انٹیلی جنس تنظیم (ایم آئی ٹی) کے سربراہ حقان فدان اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل خلوصی آقار کو خط لکھا گیا ہے۔

شام میں حمیمیم ائر بیس پر قائم روسی فضائی اور بحری اڈا – فوٹو: اے پی

وزارت نے کہا ہے کہ خط میں زور دیا گیا ہے کہ ترکی اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے اپنے زیر کنٹرول مسلح قوتوں کی اشتعال انگیر سرگرمیوں کو روکے اور ادلب کے محفوظ علاقہ میں مبصر تعینات کرے تاکہ ایسا مسلحہ حملوں کو روکا جا سکے۔

شام میں حمیمیم ائیر بیس پر قائم روسی فوجی تنصیب پر 13 ڈرون طیاروں نے حملہ کیا لیکن کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس سے قبل "معتدل اپوزیشن” کے زیر کنٹرول ادلب پر بشار الاسد رجیم کی طرف سے بمباری پر ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے بدھ کے روز روس اور ایران پر زور دیا کہ وہ شام پر بطور ضامن اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اسد رجیم کی خلاف ورزیاں رکوائیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ روس اور ایران کے پاس رجیم کے ان حملوں کا کوئی بہانہ نہیں۔ اور یہ خلاف ورزی دونوں ممالک کی حمایت نہیں ہو سکتی۔

دسمبر 2016ء میں آستانہ اجلاس کے بعد ترکی اور روس نے ایران کے ساتھ مل کر ایک سیز فائر معاہدہ کی ضمانت دی تھی۔

ستمبر میں سہہ فریقی منصوبہ کے تسلسل میں شامی صوبہ ادلب کو چوتھا بفر زون بنایا گیا تھا جسے تینوں ممالک مانیٹر کریں گے تاکہ شامی بحران کو حل کی طرف لایا جائے جس میں لاکھوں معصوم لوگ زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...