روس نے ویکسین پیداوار کے لیے ترکی کے ساتھ معاہدہ کر لیا

0 444

روس کے ویلتھ فنڈ RDIF نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ اس نے کووِڈ-19 کے لیے بنائی گئی ‘اسپٹنک V’ ویکسین کی تیاری کے لیے ترکی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں اور ساتھ ہی ترکی کو پیداواری ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شروع کر دی ہے۔

اس فنڈ نے اسپٹنک V ویکسین کی تیاری کے لیے جنوبی کوریا، چین، بھارت، برازیل، بیلاروس اور ق‍زاقستان میں بھی مینوفیکچررز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ترکی کرونا وائرس ویکسین کی مشترکہ پیداوار کے لیے جرمنی کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہا ہے۔

ترکی نے حال ہی میں صحت کے شعبے سے وابستہ عملے کو ویکسین فراہمی کا عمل شروع کیا ہے اور موسمِ گرما تک 5 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر ٹیکے لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ وباء ختم ہو گئی۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویکسینیشن مہم ختم ہونے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔

ترکی میں جمعے تک کرونا وائرس سے 24,789 اموات ہو چکی تھی جبکہ 22.9 لاکھ افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں اب تک 24 لاکھ تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

ترکی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 5 دسمبر 2020ء سے رات بھر اور اختتامِ ہفتہ پر مکمل کرفیو لگا رہا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: