شام میں کرد وائے پی جی کی قیادت میں فوج بنانے پر روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا

0 1,833

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے سوموار کے روز کہا ہے کہ کرد وائے پی جی کی قیادت میں زون کنٹرول فورس بنانے پر امریکہ کو خبردار کیا ہے اور اس کے شام کے علاقے میں خطرات میں اضافہ قرار دیا ہے۔

روس نے گذشتہ ماہ سے شام سے اپنی فوجیوں کا انخلاء شروع کیا تھا لیکن روس کا کہنا ہے کہ وہ مستقل طور پر حمیم فضائی اڈے پر اپنا فضائی اور بحری مشن جبکہ تراتوس میں بحری مشن جاری رکھے گا۔

امریکی اتحاد نے تصدیق کی ہے کہ وہ 30000 کرد وائے پی جی اہلکاروں پر مشتمل ایک شامی جمہوری فورس کے نام سے باڈر آرمی بنائے گا۔

امریکہ کے اس اعلان کی ترکی نے بھی کھل کر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ حق رکھتا ہے کہ وہ سرحد پر اس کے خلاف خطرہ بننے والے کسی سرگرمی کا نوٹس لے اور دخل اندازی کرے۔

تبصرے
Loading...