ترکی کی ثالثی کے حوالے سے روسی رویہ مثبت ہے: صدرایردوان
اناج کے معاملے پر ترکی کی ثالثی کے حوالے سے روس کا نقطہ نظر مثبت ہے، یہ بات صدر رجب طیب ایردوان نے منگل کے روز تہران، ایران میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ "یوکرائنی اناج کی برآمدات پر ترکی کی ثالثی کی کوششوں کے نتائج دنیا کے لیے مثبت ہوں گے۔” انہوں نے کہا کہ انقرہ روس کے ساتھ گہری سفارت کاری کے لیے دن رات کام کر رہا ہے اور تہران میں ترکی، روس اور ایران کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے آستانہ عمل خاص طور پر فائدہ مند رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ منگل کو ہونے والی ملاقات ٹھوس نتائج کے لیے مثبت ماحول میں ہوگی۔
اپنی طرف سے، پوتن نے خوراک، اناج کے مسائل پر ترکی کی ثالثی کی کوششوں پر ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور انقرہ کی ثالثی سے بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی برآمد کا عمل آگے بڑھا ہے۔
روسی صدر پوتن نے کہا کہ "بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرائنی اناج کی برآمدات کے بارے میں تمام مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے ہیں، لیکن پیشرفت ہونا پہلے ہی اچھی علامت ہے۔”